اسرائیلی فوج نے نابلس کے صرہ فوجی چیک پوائنٹ کے قریب فائرنگ کر کے تین فلسطینی نوجوانوں کو شہید کر دیا۔
صرہ کے رہائشیوں نے اے ایف پی کو بتایا کہ انہوں نے تقریباً صبح 03:30 پر گولیوں کی آوازیں سنی۔
فلسطینی طبی ذرائع نے بتایا کہ نابلس کے مردہ خانے میں کوئی مردہ داخل نہیں ہوا جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ اسرائیلی فوج نے نعشوں کو اپنے پاس ہی رکھا ہوا ہے۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مسلح بندوق برداروں نے جٹ چوراہے سے متصل ایک فوجی مقام پر صہیونی فوجیوں پر فائرنگ کی۔
انہوں نے مزید کہا کہ فوجیوں نے براہ راست گولہ بارود سے جواب دیا اور تین افراد کو بے اثر کردیا اور چوتھے نے ہتھیار ڈال دیے جسے پوچھ گچھ کے لیے حراست میں لے لیا گیا۔
فوج کے ایک ترجمان نے بعد میں اے ایف پی کو تصدیق کی کہ تینوں حملہ آور کو مار دیا۔ فوج نے کہا کہ کوئی اسرائیلی فوجی زخمی نہیں ہوا۔
اے ایف پی کے ایک سوال کے جواب میں فلسطینی سکیورٹی ذرائع نے کہا کہ ان کے پاس ان فلسطینیوں کی ہلاکت کے بارے میں فوری طور پر کوئی تفصیلات نہیں ہیں۔
اس سال کے آغاز سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 81 فلسطینی ہلاک ہو چکے ہیں۔ جاں بحق ہونے والوں میں مسلح دھڑوں کے ارکان اور عام شہری شامل ہیں۔ ان میں متعدد نابالغ بچے بھی شامل ہیں۔ دوسری طرف تین بچوں سمیت 13 اسرائیلی بھی مارے گئے ہیں۔