اسرائیلی قابض فوج کے نابلس شہر پر حملے اور مقامی نوجوانوں پر براہِ راست گولہ بارود سے فائرنگ کے نتیجے میں آج صبح ایک فلسطینی نوجوان شہید ہو گیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق نابلس شہر کے مشرق میں المساکن الشعبیہ محلے میں فلسطینی نوجوانوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپ کے دوران 17 سالہ حمزہ الاشقر سر میں گولی لگنے سے جاں بحق ہوا ہے۔
مبینہ طور پر تین شہریوں کو قابض فوج نے اسی محلے سے گرفتار کر لیا۔
دریں اثنا، قابض فوج نے جنین کے جنوب میں برقین قصبے میں صبح کے وقت گھروں پر چھاپوں کے دوران کم از کم 25 شہریوں کو اٹھا لیا۔
ویڈیو فوٹیج میں مزاحمتی جنگجوؤں کو برقین قصبے میں قابض فوج کی گاڑیوں پر فائرنگ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔