پنج شنبه 01/می/2025

اسرائیلی فوجیوں کو دانستہ کار تلے کچلنے کی کارروائی میں دو زخمی

بدھ 1-فروری-2023

فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں الزعترہ فوجی چیک پوسٹ پر ایک فلسطینی نے دانستہ اپنی گاڑی اسرائیلی فوجیوں کی چوکی سے ٹکرا دی، جس کے نتیجے میں دو صہیونی فوجی زخمی ہو گئے۔

مقبوضہ فلسطینی علاقوں سے موصولہ اطلاعات کے مطابق زعترہ چیک پوائنٹ پر اسرائیلی فوجیوں کے خلاف رن اوور آپریشن کرنے والا فلسطینی جانباز جائے وقوعہ سے بحفاظت بچ نکلنے میں کامیاب ہو گیا۔

اسرائیلیوں کو کار تلے روندنے کی کارروائی کے بعد اسرائیلی فورسز نے فلسطینی نوجوان کی تلاشی کے لئے آپریشن شروع کر دیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی