اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے علاقے جنین اور مقبوضہ بیت المقدس میں چھاپہ مار کارروائیوں کی آڑ میں متعدد فلسطینیوں کو اغوا کر لیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق صہیونی پولیس فورس نے دو شہریوں کو بیت المقدس کے مشرقی ضلع العیسویہ میں انکے گھروں سے اغوا کیا۔
مقبوضہ بیت المقدس سے تعلق رکھنے والے ایک اور شہری کو پولیس افسروں نے جبل المکبر کے علاقے میں اسکے گھر سے اغوا کیا۔
اسرائیلی فوجیوں نے جنین میں برقین قصبے میں چھاپوں کے دوران دو شہریوں کو اغوا کر لیا۔