یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے جمعرات کی شام مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے جنوب میں فلسطینی شہریوں کی گاڑیوں پر حملہ کیا۔
واقعے کی تفصیلات بتاتے ہوئے مقامی سماجی کارکن غسان دغلس نے کہا کہ آباد کاروں نے حوارہ قصبے میں سلمان الفارسی گول چکر سے گزرنے والی فلسطینی گاڑیوں پر پتھراؤ کیا جس سے متعدد گاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
دغلس کے مطابق آباد کاروں نے نابلس کے جنوبی قصبے مدامہ پر حملہ کرنے کی بھی کوشش کی مگر مقامی شہریوں کی جانب سے شدید مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔