فلسطین سے موصولہ اطلاعات کے مطابق یہودی آباد کاروں نے مغربی کنارے کے شہر نابلس کے قریب ایک نئی چوکی کی تعمیر شروع کر دی ہے۔
عبرانی ذرائع ابلاغ نے جمعرات کے روز دعویٰ کیا کہ نئی غیر قانونی چوکی "آنجہانی ربی اور مذہبی صہیونی روحانی پیشوا حاییم دروکمان کی یاد میں تعمیر کی گئی ہے۔”
یہ چوکی، جو مبینہ طور پر دروکمان کے پوتے کی طرف سے قائم کی گئی ہے، یہودی بستی مگدالیم کے قریب واقع ہے۔
اندازے کے مطابق یروشلم سمیت مقبوضہ مغربی کنارے میں 164 بستیوں اور 116 چوکیوں میں تقریباً 650000 یہودی آباد کار مقیم ہیں۔
بین الاقوامی قانون کے مطابق مغربی کنارے اور مشرقی یروشلم دونوں مقبوضہ علاقے ہیں اور ان میں یہودی آباد کاری غیر قانونی ہے۔