اسلامی تحریکمزاحمت "حماس” کی بیرون ملک قیادت کے ایک رکن ہشام قاسم نے کہا ہے کہقابض اسرائیلی فوج بڑے پیمانے پر گرفتاری کی مہم چلا کر اپنے گرفتار فوجیوں کی بازیابیمیں اپنی ناکامی کی تلافی کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے”فلسطینی انفارمیشن سینٹر” کو دیئے بیان میں زور دیا کہ قابض دشمن صرفاجتماعی گرفتاریوں سے نقصان اور ناکامی کے سوا کچھ حاصل نہیں کرے گا اور ان قیدیوںکو اس کی آنکھوں کے سامنے اور اس کی مرضی کے خلاف بالکل اسی طرح آزاد کیا جائے گاجس طرح ان کے بھائیوں کو ’وفا الاحرار‘ معاہدے میں آزاد کیا گیا تھا۔
قاسم کا کہنا ہےکہ القسام بریگیڈز کی جانب سے گرفتار فوجی ابراہام منگیسٹو کی ویڈیو ٹیپ کی اشاعتنے صہیونی فوج کی طرف سےکریک ڈاؤن مہم کے ذریعے فوجیوں کی بازیابی میں ناکامی کی حقیقتکو ظاہر کر دیا ہے۔ اسرائیل تمام حربے استعمال کرکے بھی آٹھ سال گذرجانے کے بعدابھی تک اپنے فوجی آزاد نہیں کراسکا۔ اب دشمن فلسطینیوں کے خلاف مکروہ کریک ڈانمہم چلا کراپنی ناکامی کی تلافی کرنے کی بھونڈی اور ظالمانہ کوشش کررہا ہے۔
ھشام قاسم نے کہاکہ "ہمارے قیدیوں کے لیے آزادی اورزندانوں کی تاریک کوٹھڑیوں سے رہائی کیروشنی قریب ہے۔ ان شاء اللہ انہیں جیل کی سلاخوں سے ہرصور میں آزاد کرایا جائے گا۔
حماس رہ نما نےمزید کہا کہ حالیہ دنوں میں قابض افواج کی جانب سے شروع کی گئی جنونی گرفتاری مہمفلسطینی عوام میں مزاحمت کے مروجہ جذبے کو ناکام بنانے کی ناکام کوشش میں ہمارےشہروں، دیہاتوں اور کیمپوں کی بے حرمتی کرنے کے قابض دشمن کے واضح رجحان کو ظاہرکرتی ہے۔
انہوں نے زور دےکر کہا کہ بہادر مزاحمتی مجاھدین کی جانب سے گرفتاری کی ان مہمات کا مقابلہ کرنےکے لیے جھڑپیں ہوئی ہیں، سمن اور دراندازی اس بات کی تصدیق کرتی ہے کہ مزاحمت کاجذبہ اب بھی موجود ہے اور بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے زور دےکر کہا کہ تمام غاصبانہ مہمات مزاحمت کو روکنے، اسے اس کی صلاحیتوں میں اضافے سےروکنے اور مقبوضہ فلسطینی علاقے میں تباہی پھیلانے والے قابض فوجیوں اور آبادکاروں کے ریوڑ کوکھل کھیلنے کی کوشش میں کامیاب نہیں ہوں گی۔