اسلامی تحریک مزاحمت [حماس] کے سیاسی شعبے کےسربراہ اس اسماعیل ھنیہ نے جمعہ کے روزیمنی پارلیمنٹ کے رکن، بین الاقوامی قدسفاؤنڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین اور "یروشلم پارلیمنٹرینز” کےسربراہ الشیخ حمید الاحمر کو فون کرکے ان کے بھائی شیخ صادق کی وفات پر افسوس کااظہار کیا ہے۔
خیال رہے کہمرحوم یمن کی اصلاح پسند سماجی پارٹی کے رہ نما تھے۔
حماس نے فون کرکےالشیخ حمید الاحمر سے ان کے بھائی اور بزرگ رہ نما الشیخ صادق الاحمرکی وفات پردکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں حماس اور پوریفلسطینی قوم سوگوار خاندان کے ساتھ ہے۔
انہوں نے کہا کہ الشیخمرحوم صادق بن عبداللہ الاحمر یمن، عرب دُنیا اور مسلم امہ کے ایک دیرینہ اور دردد رکھنے والے رہ نما تھے۔ فلسطینی قوم کے حقوق اور بیت المقس کے لیے ان کی خدماتکو یاد رکھا جائے گا۔
خیال رہے کہ یمنکی سماج پارٹی کے سربرہ الشیخ صادق الاحمر دو روز قبل مختصر علالت کے بعد انتقالکرگئے تھے۔