چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینیوں پر قابض فورسز اور یہودی آباد کاروں کے حملے

پیر 2-جنوری-2023

اسرائیلی قابض فورسز نے اتوار کے روز دو فلسطینی بھائیوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ یہ واقعہ مغربی کنارے کے علاقے قلقلیہ میں پیش آیا ہے۔ کارروائی کے دوران قابض فورسز نے دوسگے بھائیوں عبدالقادر دیاب اور علی دیاب کوحراست میں لیا۔  دونوں کی عمر بالترتیب 24 اور 18 سال بتائی گئی ہے۔    

 اسی طرح کے ایک اور واقعے میں قابض اسرائیلی فورسز نے رام اللہ کے شمال مغربی علاقے کفر عین میں ایک چھاپے کے دوران آنسو گیس کی زبردست شیلنگ کرنے کے علاوہ فلسطینی نوجوانوں پر گرینیڈ  پھینکے، جس کے نتیجے میں قابض فورسز اورفلسطینی نوجوانوں کے درمیان تصادم شروع ہو گیا۔

تصادم شروع ہونے کے بعد قابض اسرائیلی فورسز نے اس علاقے کی طرف تیزی سے رش کیا اور اپنی نفری بڑھادی۔ اس دوران فلسطینی شہریوں اوران کی گاڑیوں کو آگے جانے سے روک دیا گیا۔ فلسطینیوں سے ان کے شناختی کارڈ بھی طلب کیے جاتے رہے۔

ادھر طولکرم کے علاقے میں قائم ناجائز یہودی بستی کے آباد کاروں نے شوفا گاوں کے رہائشی تحسین حامد کے زرعی وئیر ہاوس پر چھاپا مارا گیا۔

 فلسطینی  عوام کے حقوق کے لیے کام کرنے والے فورم ‘ وال ریزیسٹینس کمیشن’  کے مطابق اسرائیلی قابض فورسز اور یہودی آباد کاروں نے مل کر فلسبینی عوام اور فلسطینیوں کے رہائشی علاقوں میں 833 حملے کیے ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی