یہودی آباد کاروں نے وادی اردن کے شمال میں باڑ لگانا شروع کر دی ہے۔ باڑ لگانے کی اس کارروائی کو منگل کے روز شروع کیا گیا۔ باڑ لگانے کا یہ عمل فلسطین زمین پر کیا جا رہا ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق باڑ کانٹے دار تار استعمال کی جا رہی ہے۔ جبکہ اولین طور پر اس کے لیے الفارسیہ کا علاقہ منتخب کیا گیا ہے۔ مقصد اس علاقے کی نشاندہی کرنا ہے جسے قابض اسرائیلی اتھارٹی قبضے میں لینا چاہتی ہے۔
دریں اثنا یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ یہودی آباد کاروں نے اس علاقے اور آس پاس کے علاقوں میں فلسطینیوں پر اپنے حملے بڑھا دیے ہیں۔ حتیٰ کہ فلسطینیوں کی نجی املاک پر حملے بھی تیز کیے جا چکے ہیں۔
اب تک اسرائیلی قابض اتھارٹی ہزاروں ایکڑ اراضی قبضے میں لے چکی ہے۔ یہودی آباد کار قبضے کے لیے فلسطینیوں کی زرعی زمین کو ترجیح دیتے ہیں اور یہ سلسلہ وادی اردن کے شمالی علاقے میں مختلف جگہوں پر جاری ہے۔