چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی قابض فوج کے ہاتھوں یونیورسٹی طالب علم سمیت کئی فلسطینی اغوا

اتوار 11-دسمبر-2022

اسرائیلی قابض فوج نے اتوار کی صبح مغربی کنارے کے مختلف علاقوں نے متعدد فلسطینیوں کو صبح سویرے اغوا کر لیا ہے۔  مقامی ذرائع کے مطابق ان اغوا کیے گئے فلسطینیوں میں یونیورسٹی کا طالب علم  بھی شامل ہے۔      

 دو فلسطینی شہریوں اور ایک یونیورسٹی سٹوڈنٹ کو اغوا کرنے کی یہ کارروائی صبح سویرے رام اللہ کے شمالی ٹاون برزیت  میں کی گئی ہے۔جبکہ چار دیگر فلسطینی شہریوں کو ان کے گھروں سے یعبد اور برقین کے علاقوں سے اٹھایا گیا ہے۔    

دریں اثنا نابلس میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے قابض اسرائیلی فوج کو دو جگہوں پر فائرنگ کا نشانہ بنیا ہے۔ قابض فوج پر فائرنگ کے یہ واقعات مغربی کنارے میں پیش آئے ہیں۔        

 اس بارے میں مزاحمت کاروں نے  اتوار کے روز اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ   فلسطینی مجاہدین نے حوارہ میں اسرائیلی فوج کے چیک پو ائنٹ پر گولیوں کی بوچھاڑ کر دی۔ یہ فائرنگ اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے فلسطینیوں کے خلاف جاری مظالم کے جواب میں کی گئی ہے۔       

 بالاتا بریگیڈ کی طرف سے کی گئی اس فائرنگکے علاوہ اسی بریگیڈ نے نابلس کے مشرقی علاقے  بیت فوریک میں اسرائیلی فوجی چیک پوائنٹ کو بھی  نشانہ بنایا ہے۔               

مختصر لنک:

کاپی