اسرائیلی قابض فورسز نے منگل کے روز متعدد فلسطینیوں کو گھروں کو تعمیر سمیت دیگر تعمیرات روکنے کے احکامات جاری کیے ہیں۔ اسرائیلی قابض فورسز اس سلسلے میں سلفیت اور طوباس میں زیر تعمیر کئی گھروں اور دوسری زیر تعمیرات کی تصاویر لے لی گئی ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق منگل کے روز اسرائیلی فوج نے سلفیت کے مختلف علاقوں میں رہائش رکھنے والے فلسطینیوں کے لیے یہ احکامات جاری کیے ہیں۔ پانچ گھرانوں کو دیے گئے ان احکامات کی تصدیق ہوگئی ہے۔ ان پانچوں گھروں رہائش بھی رکھے ہوئے ہیں۔ جبکہ چار دوسرے زیر تعمیر گھروں اور زمین کی تیاری کو بھی روک دیا گیا ہے۔
دریں اثنا قابض فوج نے راس الاحمر کے علاقے میں چڑھائی کی۔ یہ علاقہ طوباس کے جنوب مشرق میں ہے۔ قابض فوج نے مختلف مکانات اور زیر تعمیر منصوبوں کی تصاویر بنائیں تاکہ انہیں مسماری کی فہرست میں شامل کر سکے۔
بتایا گیا ہے کہ دس زیر رہائش گھر تھے جن کی طوباس میں تصاویر بنائی گئیں۔ اسی طرح فلسطینیوں کے کھیتوں کو جانے والی سڑک کی بھی تصاویر لیں تاکہ اسے اکھاڑ سکے۔ اسرائیلی فوج کے نزدیک کھیتوں میں پہنچنے کے لیے سڑک بنانا بھی درست نہیں ہے۔