آج صبح اسرائیلی قابض فوج نے مغربی کنارے کے قدیمی شہر نابلس پر دھاوا بولا، جس سے چار فلسطینی نوجوان زخمی ہو گئے۔
مقامی خبر رساں ذرائع کے مطابق فوجی گاڑیوں پر سوار اسرائیلی فوجیوں کی ایک بڑی تعداد نے نابلس شہرپر دھاوا بول دیا ۔ یہ کارروائی آباد کاروں کے ایک خصوصی یونٹ کے ارکان کی پشت پناہی کے لیے کی گئی جو الیاسمینہ محلے میں ایک مکان پر قبضے کی کوشش کر رہے تھے۔
دریں اثنا، مقامی مزاحمت کاروں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
انجمن ہلالِ احمر نے بتایا کہ اس کے عملے نے چار زخمی نوجوانوں کو جائے وقوعہ پر طبی امداد فراہم کی ۔ ان میں سے ایک کو رفیدیا ہسپتال بھی منتقل کرنا پڑا۔