جمعه 15/نوامبر/2024

عالمی برادری کی خاموشی پر القدس لیگ کی مذمت

جمعہ 2-دسمبر-2022

القدس پارلیمنٹیرینز لیگ نے فلسطینی عوام کی زمینوں اور حقوق کی مسلسل اسرائیلی خلاف ورزیوں کے حوالے سے عالمی برادری کی خاموشی کی مذمت کی ہے۔

ایک بیان میں لیگ نے کہا کہ اسرائیل فلسطینیوں کے مکانات اور زمینوں پر قبضے کے علاوہ آباد کاری کے اپنے منصوبوں کو بڑھا رہا ہے ۔ فلسطینی اب بھی غزہ پر 16 سال سے زائد عرصے سے مسلط اسرائیلی محاصرے کے نتائج بھگت رہے ہیں۔

لیگ نے ان تمام اداروں کو سراہا جنہوں نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا مظاہرہ کیا۔ اس نے نشاندہی کی کہ اقوامِ متحدہ کی جانب سے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کے عالمی دن کے اعلان کے باوجود عالمی برادری خاموش کھڑی ہے جب کہ اسرائیل تمام بین الاقوامی قوانین اور کنونشنوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فلسطینیوں پر حملہ کرتا ہے۔

اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہ نئی اسرائیلی حکومت فلسطینی عوام، زمینوں اور مقدسات کے خلاف نسل پرستانہ پالیسیوں پر عمل پیرا ہے، لیگ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنی ذمہ داری ادا کرے اور فلسطینی عوام کی حمایت کرے جب تک کہ وہ اپنے حقوق حاصل نہیں کر لیتے۔

مختصر لنک:

کاپی