چهارشنبه 30/آوریل/2025

24 گھنٹوں میں 3 فلسطینیوں کی شہادت ، نابلس میں مکمل ہڑتال رہی

جمعہ 25-نومبر-2022

قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران تین فلسطینیوں کی شہادت کے سلسلے میں جمعرات کے روز  نابلس میں احتجاجاً ہڑتال کی گئی۔ اس دوران نابلس مینںمارکیٹیں، بازار ، کاروبار ، تعلیمی ادارے اور دفاتر وغیرہ بند رکھے گئے۔

نابلس شہر میں مکمل شٹر ڈاون کا ماحول تھا۔  ان تین شہدا میں سے 30 سالہ محمد حرزاللہ بدھ کی شام کو شہید ہوا ، اسے قابض فوج نے ماہ جولائی میں فائرنگ کر کے زخمی کیا تھا۔

دوسرے شہید کا نام محمد ابو کشک ہے۔ 22 سالہ ابو کشک اور اس کے ساتھ 16 سالہ احمد شہادہ کو اسرائیلی قابض فوج نے منگل کی رات نابلس کے مشرقی حصے میں فائرنگ کا نشانہ بنایا تھا۔

نابلس کے رہنے والے ان  تین شہدا کی یکے بعد دیگرے ہونے والی شہادت کے سلسلے میں نابلس کے شہریوں نے مکمل ہڑتال کی۔

دریں اثنا شہید فلسطین حرزاللہ اور شہید ابو کشک کے جنازوں کے جلوس میں بڑی تعداد میں فلسطینی شہریوں نے شرکت کی۔  ان دو شہیدوں  کو جمعرات کے روز سپرد خاک کیا گیا۔

مختصر لنک:

کاپی