چهارشنبه 30/آوریل/2025

فلسطینی مزدوروں کی بڑی تعداد میں گرفتاریاں

جمعہ 25-نومبر-2022

اسرائیلی قابض پولیس نے  ایک بڑی گرفتاری مہم کے دوران گذشتہ رات متعدد فلسطینی مزدوروں  کو حراست میں لے لیا ہے۔ فلسطینیوں کی گرفتاریوں کے لیے چھاپوں کا یہ سلسلہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب بغیر وقفے کے جاری رہا۔     

عبرانی میڈیا کے مطابق اسرائیلی  کی گرفتاری کے لیے کارروائ کی ۔ یہ کارروائی اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے تعمیر کی گئ اس ظالمانہ دیوار کے ساتھ کی گئی جو فلسطینیںوں کا رستہ روکنے اور فلسطینی علاقوں پر قبضے کو پکا کرنے کے لیے بنا رکھی ہے۔     

بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب کی گئی ان گرفتاریوں کےحوالے سے اسرائیلی قابض پولیس کا کہنا ہے کہ اس کارروائی کے دوران مغربی کنارے کے رہائشی 26 افرادکو گرفتار کیا گیا ہے۔  یہ کارروائیاں عرب دیہاتوں سے متصل علاقوں میں کی گئی ہیں۔    

اسرائیلی پولیس نے مزید کہا ‘ گرفتار کیے گئے کارکنوں کے پاس رہائشی دستاویزات اور کام کرنے کے لیے جاری کردہ اجازت نامے نہیں تھے۔

مختصر لنک:

کاپی