چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی فوج کی بربریت جاری، جنین میں ایک اور فلسطینی نوجوان شہید

منگل 22-نومبر-2022

فلسطین کے مقبوضہمغربی کنارے کے شمالی شہر جنین شہر میں اسرائیلی فوج نے جھڑپوں کے دوران ایکفلسطینی نوجوان کوپیر کی شام گولیاں مار کر شہید کردیا۔

 فلسطینی وزارت صحت نے ایک مختصر بیان میں کہا  ہے کہ جنین میں ایک شہری شدید زخموں کی وجہ سے جامشہادت نوش کر۔ اسرائیلی فوج نے اس کے پیٹ میں گولیاں ماری تھیں۔

پیر کی صبح اسرائیلیقابض فوج نے جنین شہر کے الھدف محلے پر دھاوا بول دیا جب کہ القسام بریگیڈز اورالقدس بریگیڈز کا کہنا ہے کہ ان کے کارکن جھڑپوں میں مصروف رہے۔اس دوران قابضفورسز پر گولیوں اور دھماکہ خیز مواد سے فائرنگ کی۔

مقامی ذرائع کےمطابق درجنوں گاڑیوں نے الہدف کے محلے پر دھاوا بول دیا، جاسوس طیاروں کی شدیدپروازوں کے درمیان، محلے کے ایک گھر کو گھیرے میں لے کر زخمی نوجوان کو اغوا کر لیااور جنین کیمپ میں الھدف کے علاقے سے سابق قیدی راتب البالی کو رہا کر دیا۔ 

قابض فوج نے اپنےاسنائپرز کو عمارتوں کی چھتوں اور اپارٹمنٹس کے اندر تعینات کیا اور طبی ذرائع نےبتایاکہ چھاپے کے دوران دو نوجوان زخمی ہوئے۔

مختصر لنک:

کاپی