جمعه 15/نوامبر/2024

یہودی بستی کی توسیع؛ مزید 616 دونم فلسطینی اراضی ضبط کرنے کا فیصلہ

منگل 1-نومبر-2022

اسرائیلی قابض اتھارٹی نے فلسطینیوں کی 616 دونم پر پھیلی وسیع اراضی ضبط کرتے ہوئے یہودی بستی ایلہ کو توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ اسرائیلی  فیصلہ پیر کے روز سامنے آیا ہے ۔  نابلس شہر کے جنوب میں ایلہ نامی یہودی بستی اسرائیلی کی قائم کردہ بڑی یہودی بستیوں میں سے ایک ہے۔  

مغربی کنارے میں  آبادکاری فائل کے انچارج غسان دوغلس نے بتایا ہے کہ یہودی بستی  ایلہ میں توسیع کے لیے قریوت، اللبان الشرقیہ  اور ساویہ  کے علاقوں کے فلسطینیوں کی  زمین ضبط کی جائے گی۔ 

  واضح رہے مغربی کنارے میں  ایلہ کی اس بڑی یہودی بستی کو اسرائیلی قابض اتھارٹی شیلو نامی  ایک دوسری یہودی بستی کے ساتھ ملانا چاہتی ہے۔

دوسری جانب مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جن علاقوں کی زمین کی ضبطی کا نیا فیصلہ کیا گیا ہے ان علاقوں میں  پیر کی صبح ہی اسرائیلی قابض اتھارٹی کے بلڈوزر فلسطینیوں کی زیر ملکیت زمینوں اور فصلوں کو تاراج کرنے کے لیے پہنچ گئے۔  

ادارے ‘ پیس نو ‘ کے مطابق  اسرائیل نے 145 یہودی بستیاں قائم کر کے ان میں دوسرے ملکوں سے لاکر 666000 یہودی بسائے ہیں۔ ان یہودی بستیوں میں سے 140 بستیاں مغربی کنارے اور یروشلم میں قائم کی گئی ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی