چهارشنبه 30/آوریل/2025

اسرائیلی قابض فوج نے دو فلسطینی بہنیں گرفتار کرلیں

اتوار 30-اکتوبر-2022

یہودی آباد کاروں نے مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں متعدد فلسطینیوں کو حملے کر کے زخمی کر دیا ہے۔ 

مقامی ذرائع کے مطابق یہودی آباد کارون نے ان حکملوں کے دوران ایک ایسا سپرے کیاجس سے فلطیوں کے لیے سانس لینا بھی دو بھر ہو گیا ۔  یہ واقعہ ابراہیمی مسجد کے نزدیکی علاقے الصلاح میں پیش آیا جو کہ الخلیل شہر میں واقع ہے۔           

دریں اثنا فلسطینیوں نے اسرائیلی قابض فوج کی قائم کردہ ایک چیک پوسٹ کے سامنے احتجاج کیا۔  یہ چیک پوسٹ شہدا سٹریٹ تل الرمیدا کے پڑوس واقع ہے۔  احتجاج اسرائیلی قابض فوج اور اس کے یہودی آباد کاروں  کی طرف  سے فلسطینیوں پرحملوں کے خلاف کیا گیا۔       

مقامی ذرائع نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ یہودی آباد کاروں نے دیر الشرف کے علاقے میں زیتون کا تیار پھل لوٹ لیا ہے۔ یہ واقعات نابلس شہر کے نزدیک پیش آئے ہیں۔

یہودی آباد کاروں نے زیتون لوٹنے کے علاوہ زمین کو فلسطینیوں کی زرعی زمین  پر فصلوں کو  آگ لگا کر بھی نقصان پہنچایا ہے۔  اس دوران اسرائیلی قابض فوج نے فلسطینی شہریوں اپنی زمین پر جانے سے روکے رکھا۔     

ایک اور واقعے میں قابض اسرائیلی فوج نے دو فلسطینی بہنوں کو گرفتار کر لیا ہے۔ ان دو بہنوں کے نام ھنادی حمودہ اور شھدیٰ حمودہ معلوم ہوئے ہیں۔ یہ گرفتاریاں اس وقت کی گئیں جب دونوں بہنیں مسجد اقصیٰ جانا چاہتی تھیں۔ 

مختصر لنک:

کاپی