اسرائیلی قابض فوج نے کم از کم دس مزید فلسطینیوں کو اغوا کر لیا ہے۔ فلسطینیوں کے اغوا کی یہ تازہ کارروائیاں اتوار کے روز مغربی کنارے اورمقبوضہ یروشلم میں سامنے آئی ہیں۔
ایک مقامی ذریعے کے مطابق قابض فوج تمیمی خاندان کے افراد کو اغوا کاری کی ایک کارروائی کے دوران دیر نظام نامی گاوں سے اغوا کیا۔
یہ گاوں رام اللہ کے مغربی علاقے میں واقع ہے۔ چھ دوسرے فلسطینیوں کو اس طرح کی کارروائیوں کے دوران الخلیل، بیت لحم اور قلقلیہ کے علاوں سے اٹھایا گیا ہے۔
مشرقی یروشلم میں ایک نوجوان فلسطیی لڑکی کو بھی اغوا کیا گیا ہے۔ اس فلسطینی لڑکی کا نام دیالی ابو عیاش کانام ہے۔ دیالی ابوعیاش کے ساتھ اس کی والدہ کو بھی قابض فوج لے گئی ہے۔
دریں اثنا نابلس شہر اور اس کے قرب و جوار کے دوسرے علاقوں میں خصوصا ضلع عیسویہ کے علاقوں میں بھی اس طرح کی کارروائیاں کی گئی ہیں ۔
جبکہ نابلس اور اس کے آس پاس کے علاقے گزشتہ 14 روز سے مسلسل قابض اسرائیلی فوج نے محاصرے میں لے رکھے ہیں۔
یہ محاصرہ اس دن شروع ہوا تھا جب ایک اسرائیلی فوجی شافی شومرون نامی ناجائز یہودی بستی کے نزدیک مارا گیا تھا۔