جمعه 15/نوامبر/2024

ستمبر میں اندرون فلسطین کے مقبوضہ علاقوں 18 مزاحمتی کارروائیاں

جمعہ 14-اکتوبر-2022

فلسطینیوں کےاعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے ستمبر کے مہینے کے دوران1948 میں مقبوضہ اندرونی علاقوں اور اس کے مختلف شہروں میں 18 مزاحمتی کارروائیاںکیں۔

جمعرات کو جاریہونے والی ایک رپورٹ میں’معطی‘ سینٹر نےبتایا کہ کیا کہ "سب سے نمایاںکارروائیاں اللد کے بن گوریون ہوائی اڈےپر ایک اسرائیلی سکیورٹی گارڈ پر گاڑی چڑھانے کی کوشش اور عکا میں ایک ٹرین کی پٹریپر ایک دھماکہ خیز ڈیوائس نصب کرنے کی کوشش تھی۔

رپورٹ میں مزیدکہا گیا ہے کہ جزیرہ النقب کے علاقے میں پانچ کارروائیوں کے ساتھ مقبوضہ اندرون کےشہروں اورعلاقوں میں مزاحمتی کارروائیوں کی سب سے زیادہ تعدد ریکارڈ کی گئی۔

انہوں نے نشاندہیکی کہ اسرائیلی قابض افواج اور آباد کار گروہ مقبوضہ علاقوں کے اندر فلسطینیوں کےخلاف اپنی خلاف ورزیوں اور جرائم جاریرکھے ہوئے ہیں، جہاں 51 خلاف ورزیاں کی گئی ہیں، جن میں سب سے نمایاں محمود احمد شحادہکا قتل اور ناصرہ شہرمیں ایک مزاحمتی کارروائی میں ایک آباد کار زخمی ہوا۔

رپورٹ کے مطابق قابضریاست اور اس کے آباد کاروں کی خلاف ورزیاںمختلف تھیں۔ قابض فوج نے ستمبر میں اندرون فلسطین سے 19 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔

انہوں نے زور دےکر کہا کہ قابض حکام نے املاک کو مسمار کرنے اور چوری کرنے کا سلسلہ جاری رکھا، کیونکہمسمار ہونے والے گھروں کی تعداد چھ اور لوٹی گئی املاک کی تعداد دو تک پہنچ گئی۔

رپورٹ میں کہا گیاہے کہ مقبوضہ نقب علاقہ سب سے زیادہ اسرائیلی خلاف ورزیوں کا شکار رہا، جس میں 17خلاف ورزیاں ہوئیں، اس کے بعد مقبوضہ شہر عکا میں 9 خلاف ورزیاں ہوئیں۔

مختصر لنک:

کاپی