جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج کی الخلیل میں مسماری کارروائی اور نابلس میں سکول پر حملہ

منگل 4-اکتوبر-2022

اسرائیلی قاض فوج تین فلسطینیوں کے ملکیتی عمارتی ڈھانچے مسمار کر دیے ہیں۔ مسماری کی یہ کارروائی مسافر یطا میں پیر کے روز کی گئی ۔  مسافر یطا کا علاقہ الخلیل شہر کے قریب مغربی کنارے میں واقعہ ہے۔       

مقامی ذرائع کے مطابق تینوں مسلمار کیے گئے عمارتی ڈھانچے فلسطینی شہری محمود العمور کی ملکیت تھے۔ یہ مجموعی طور پر 150 مربع میٹر پر محیط تھے۔  ان میں عمارتوں میں ایک میں رہائشی مکان اور دو میں وئیر ہاوس قائم کر رکھا تھا۔       

اسی طرح کے ایک اور واقعے میں اسرائیلی قابض فوج نے ایک فلسطینی سکول کو ٹارگیٹ کر کے ربڑکی دھاتی کوٹڈ گولیاں فائر کیں۔ یہ سکول  نابلس  شہر میں واقع ہے۔

عینی شاہدوں نے بتایا ہے اسرائیلی قابض فوجیوں کی اس کارروائی شروع ہوتے ہی سکول کی انتظامیہ نے سکول خالی کر دیا ، تاکہ بچوں کی جانیں بچائی جا سکیں۔   

مختصر لنک:

کاپی