اسرائیلی قابض فوج نے غزہ کے شمال مشرقی ایک فلسطینی نوجوان کو گرفتار کر لیا ہے۔ اسرائیلی قابض فوج کا کہنا ہے کہ فلسطینی نوجوان شمالی علاقے سے دیوار پھلانگ کر عبور کرنے کی کوشش کر رہا تھا۔
نظر بندوں سے متعلق کمیشن میں دستاویز مرتب کرنے یونٹ کے سربراہ عبدالناصر فاروانہ کے مطابق 2022 کے دوران اب تک غزہ اور اس کے آس پاس 77 فلسطینی شہریوں کو قابض فوج گرفتار کر چکی ہے۔
ایک اخباری بیان میں کہا گیا ہے متعدد فلسطینی بیت حانون سے دیوار عبور کرنے کی کوشش میں گرفتار کیے جا چکے ہین۔ فلسطینی اس دیوار کو اپنے لیے دیوار برلن کے طور پر دیکھتے ہیں کہ اس دیوار نے نہ صرف ان کی آزادانہ نقل و حرکت کو روک دیا ہے بلکہ ان کے اپنے ہی وطن میں انہیں بے وطن بھی کر دیا ہے۔