جمعه 15/نوامبر/2024

مقبوضہ فلسطینی شہر لد میں قابض اتھارٹی نے دو گھر مسمار کر دیے

جمعرات 15-ستمبر-2022

اسرائیلی قابض اتھارٹی نے بدھ کے روز لد شہر میں  بھی فلسطینی شہریوں کے دو گھربلڈوزروں سے گرا دیے ہیں۔ یہ علاقہ 1948 سے اسرئیلی قبضے میں ہے۔

اسرائیلی قابض اتھارٹی نے فلسطینیوں کے ان گھروں کو یہ کہہ کر گرایا ہے کہ ان کے گھروں کے لیے اسرائیلی اتھارٹی کا لائسنس موجود نہیں تھا۔ ایک عرب ویب سائٹ کے مطابق بدھ کے روز صبح سویرے گرائے گئے یہ دونوں گھر شواحن خاندان کی ملکیت تھے۔        

عینی شاہدین کے مطابق اسرائیلی قابض اتھارٹی کی پولیس نے شواحن خاندان کے افراد پر تشدد بھی کیا ۔ قابض اتھارٹی کے بقول یہ افراد ان کی کارروائی میں رکاوٹ بن کر اپنے گھر گرانے سے منع کر رہے تھے۔   

مقامی لوگوں نے لد میں  بے رحمی سے گرائے جانے والے ان دو گھروں کو آنے والے دنوں میں اس علاقے کے رہاشیوں کے لیے کسی بڑے خطرے کی گھنٹی قرار دیا ہے۔

مقامی فلسطینی شہریوں کا خدشہ ہے کہ  لد شہر میں بھی  اسرائیلی مسماری مہم میں تیزی آ سکتی ہے جیسا کہ مختلف فلسطینی علاقوں میں اسرائیلی قابض اتھارٹی پہلے ہی یہ مہم تیز کر چکی ہے۔ 

مختصر لنک:

کاپی