اسلامی تحریکمزاحمت [حماس] کے سیاسی بیورو کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کی قیادت میں جماعت کا ایک وفد روس کے دارالحکومت ماسکو پہنچا ہے جہاں وہ روسیوزیر خارجہ سرگئی لاوروف اور متعدد روسی رہ نماؤں اور حکام سے ملاقاتیں کرنے والےہیں۔ .
حماس نے ایک پریسبیان میں کہا ہے کہ قیادت کے وفد میں تحریک کے نائب سربراہ صالح العاروری اور پولیٹیکلبیورو کے اراکین موسیٰ ابو مرزوق اور ماہر صلاح شامل ہیں۔
تحریک کے رہ نماکے میڈیا ایڈوائزر طاہر النونو نے کہا ہے کہ یہ دورہ روسی وزارت خارجہ کی دعوت پر کیاگیا ہے۔ حماس کا وفد کئی روز تک ماسکو میں رہے گا جہاں وہ روسی حکام اور اہمشخصیات سے ملاقاتیں کرے گا۔
انہوں نے مزیدکہا کہ یہ دورہ خطے اور دنیا کے لیے ایک انتہائی اہم موقع پر ہو رہا ہے، کیونکہ بینالاقوامی پیش رفت اور خطے سے متعلق تبدیلیوں اور فلسطینی کاز پر ان کے اثرات پرتبادلہ خیال کیا جائے گا۔ حماس کا وفد روسی حکام کو فلسطین کی تازہ ترین صورت حالسے بھی آگاہ کرے گا۔