منگل کے روزاسلامی تحریک مزاحمت [حماس] نے نابلس شہر پر حملےکے دوران صہیونی آبادکاروں کا مقابلہ کرنے کے لیے بہادرانہ کارروائی کی مبارک بادپیش کی ہے۔
حماس کے ترجمان حازم قاسم نے ایک پریس بیان جس کی نقلمرکزاطلاعات فلسطین کو موصول ہوئی ہےمیں کہا ہے کہ اس کارروائی سے ایک بار پھر نامنہاد صہیونی آپریشن کی ناکامی کا ازالہ ہو گیا ہے جو وہ مغربی کنارے میں مزاحمت کےخلاف لڑ رہی ہے۔ .
انہوں نے مزید کہا کہ یہ آپریشن ایک بار پھر اس بات کی تصدیقکرتا ہے کہ ہمیں پورے مغربی کنارے میں ایک بڑھتے ہوئے انقلاب کا سامنا ہے جو اس وقتتک پرسکون نہیں ہوگا جب تک کہ ہمارے لوگوں کے اہداف حاصل نہیں کیے جاتے۔”
انہوں نے مزید کہا کہ اس عمل میں مزاحمت قابض دشمن کی جانب سےقتل و غارت گری اور گرفتاریوں کے باوجود مغربی کنارے میں اپنی قوت دکھا رہی ہے۔
شہید ابراہیم النابلسی اور ان کے ساتھیوں کا قتل جنگ میں اضافےکا ایندھن بنے گا۔ اس سے نابلس میں فلسطینیوں میں مزاحمت اور دشمن کے خلاف لڑنے کیایک نئی تحریک ملے گی۔
خیال رہے کہ گذشتہ روز غرب اردن کے شمالی شہر نابلس میںفائرنگ کے واقعے میں دو یہودی آباد کار زخمی ہوگئے تھے۔ حملے کے بعد ایک گاڑی میںسوار پانچ یہودی فرار ہوگئے اور فلسطینی مزاحمت کاروں نے ان کی گاڑی کو آگ لگا دیتھی۔