دو ہفتے قبل اسرائیلی قابض فوج کی گولی لگنے سے شدید زخمی ہونے والا فلسطینی نوجوان منگل کی صبح نابلس میں دم توڑ گیا۔
طبی ذرائع نے تصدیق کی کہ 24 سالہ محمد مرزوق عرایشی کو اسرائیلی فوجیوں نے پرتشدد جھڑپوں کے دروان سینے میں گولی ماری تھی۔ شہید دو ہفتے موت و حیات کی کشمکش میں رہا۔
عرایشی کو مقامی وقت کے مطابق صبح 11 بجے سپرد خاک کیا جائے گا۔
حالیہ دنوں میں قابض فوج کے چھاپوں اور جھڑپوں کے دوران ایک بچے سمیت تین فلسطینی شہید کیے جا چکے ہیں۔