شمالی مقبوضہ مغربی کنارے میں نابلس کے مشرق میں واقع بلاطہپناہ گزین کیمپ میں قابض فوج کی فائرنگ سے 3 فلسطینی شہری زخمی ہوگئے۔
فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کا کہنا ہے کہ اس کے عملے نے قابضفوج کے کیمپ پر دھاوا بولنے کے بعد بلاطہ کیمپ سے 3 زخمیوں کو مرہم پٹی کے بعداسپتال منتقل کیا۔ تینوں زخمیوں کو رفیدیا اسپتال لے جایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق قابض فوج نے صبح سات بجے کیمپ سے متصل القدساسٹریٹ پر قائم بلطہ مہاجر کیمپ پر دھاوا بول دیا اور کیمپ کے وسط میں الجماسین محلےمیں مشطہ خاندان کے ایک گھر کو گھیرے میں لے لیا۔ قابض فوج نے دعویٰ کیا کہ مبینہ طورپر اس گھر میں مطلوب ہیں۔
مقامی ذرائع اور عینی شاہدین نے بتایا کہ قابض فوج کسی بھی مزاحمتیجنگجو کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی اور آدھے گھنٹے کے بعد پیچھے ہٹ گئی۔
سوشل میڈیا پر سرگرم کارکنوں کی جانب سے پوسٹ کیے گئے ویڈیوکلپس میں قابض فورسز کے ساتھ مسلح تصادم دکھایا گیا، جس نے کیمپ پر دھاوا بول دیا مگروہ دھاوا بولنے کے اپنے مقصد کو حاصل کرنے میں ناکام رہے۔