پنج شنبه 12/دسامبر/2024

اسرائیل خطے مکمل جنگ میں گھسیٹنےسے بازرہے:ایران کی وارننگ

پیر 23-ستمبر-2024

اسلامی جمہوریہ ایراننے صہیونی غاصب ریاست کو خبردار کیا ہے کہ وہ مشرق وسطیٰ کو ایک جامع جنگ میں گھسیٹنےسے باز رہے۔

 

ایرانی وزیرخارجہ عباس عراقچی نے اسرائیل کو خطے کو ایک مکمل جنگ میں گھسیٹنے کے خلاف خبردارکرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ لبنان میں اس کی کارروائیوں کا جواب ضرور دیا جائےگا۔

 

عراقچی نے اتوارکے روز اپنے ایک بیان میں کہا کہ لبنان میں صیہونی ریاست کے جرائم کا جواب ہرصورتمیں دیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ صیہونی ریاست کی پالیسی کے نتیجے میں خطے میںجنگ کی آگ پھیل سکتی ہے اور پورا خطہ متاثر ہوسکتا ہے۔

 

عراقچی نے کہا کہ”تہران اسرائیلی کارروائیوں اور جرائم کی بغور نگرانی کرتا ہے، اپنی پالیسیاںمرتب کرتا ہے۔ اسرائیلی ریاست "جنگ اورکشیدگی میں اضافے کے اپنے اہداف حاصل نہیں کرسکے گی،اسے اپنے جرائم کا جواب ملے گا”۔

 

انہوں نے خبردارکیا کہ "خطے کی صورتحال خطرناک ہو چکی ہے۔ عالمی برادری کو اس سلسلے میں ایکشنلینا چاہیے۔

 

ایرانی وزیرخارجہ نے نیویارک سے بیروت کے جنوبی مضافاتی علاقے پر اسرائیلی حملے میں قابض فوجکی طرف سے لبنانی حزب اللہ کے رہ نماؤں کو شہید کرنے کے ایک دن بعد گفتگو کی۔

مختصر لنک:

کاپی