جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیل:بزرگ فلسطینی رہ نما کی بیرون ملک سفر پرپابندی میں توسیع

اتوار 14-اگست-2022

ہفتے کے روز قابض اسرائیلی قابض حکام نے 1948 سے مقبوضہ فلسطینی علاقوںکے اندر اسلامی تحریک کے سربراہ الشیخ رائد صلاح کے بیرون ملک سفر پر پابندی کی تجدیدکی ہے۔

انسانی حقوق کے ذرائع کے مطابق، قابض حکام نے الشیخ رائد صلاح کو”سکیورٹی وجوہات” کے بہانے ملک سے باہر جانے سے روکنے کے حکم کی تجدید13 ستمبر تک کی، جس میں 6 ماہ تک توسیع کی جا سکتی ہے۔

فروری کے وسط میں قابض حکومت کی وزیر داخلہ عیلیت شیکڈ نے ایک فیصلہ جاریکیا جس میں ان پر ایک ماہ کی مدت کے لیے سفر کرنے پر پابندی عائد کی گئی، جس میں چھماہ کی توسیع کی جا سکتی ہے۔قابض حکام نے اس وقت کہا تھا کہ یہ فیصلہ الشیخ صلاح کو اسلامی تحریککے مفاد کے لیے بیرون ملک اپنی سرگرمیاں دوبارہ شروع کرنے سے روکنے کے لیے کیا گیاہے

۔شیخ راید صلاح کو سفر سے روکنے کے علاوہ انہیں گھر میں نظربندی، گرفتاریوںاور الاقصیٰ سے بے دخلی کا سامنا کرنا پڑاہے۔13 دسمبر کو قابض حکام نے شیخ صلاح کو 17 ماہ قید کی سزا کاٹنے کے بعد رہا کیاتھا۔

 

مختصر لنک:

کاپی