جمعه 02/می/2025

اسرائیلی قابض فوج کی فائرنگ ،دو مزاحمت کار اور ایک فلسطینی بچہ شہید

بدھ 10-اگست-2022

فلسطین کے شہر نابلس میں منگل کی صبح اسرائیلی قابض فوج کے ایک حملے میں دو نوجوان فلسطینی مزاحمت کار اور ایک بچہ شہید ہو گئے ہیں۔ غزہ میں اپنی حالیہ جنگی جارحیت کے بعد دوسرے مقبوضہ علاقوں میں بھی اسرائیلی قابض فوج نے کارروائیاں تیز کرنے کا اشارہ دیا ہے۔

قابض فوج نے نابلس میں ایک گھر کو میزائل سے ٹارگیٹ کیا اس کے بعد قابض فوجیوں اور مقامی نوجوانوں کے درمیان جھڑپ شروع ہو گئی۔  قابض فوج کی فائرنگ سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی شناخت کر لی گئی ہے۔ ان میں دو مزاحمت کاروں  ابراہیم النابلسی، اسلام صبوح کے علاوہ ایک سولہ سالہ حسین طہٰ بھی شامل ہیں۔ اسرائیلی قابض فوج نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس نے الاقصٰی بریگیڈ کے ایک کمانڈر ابراہیم النابلوسی کو ٹارگیٹ کیا ہے۔

حالیہ چند دنوں میں سولہ سالہ فلسطینی بچے کی اس طرح کے فوجی حملے میں دوسرا واقعہ ہے۔ جبکہ غزہ پر حالیہ اسرائیلی جنگی جارحیت کے دوران شہید ہونے والے بچوں میں پانچ سال سے دس سال کے بچے بھی شامل ہیں۔        

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی قابض فوج نے نابلس شہر کے مشرقی پڑوس میں اسرائیلی فوج کی کارروائی کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں مزاحمت کی۔ قابض فوج نے ایک گھر کو میزائل سے نشانہ بنایا ۔             

کچھ ہی دیر میں اسرائیلی قابض فوج کے ساتھ تصادم  پھیل گیا۔ اسرائیلی فوج نے فلسطینی نوجوانوں کو جدید اور خود کار اسلحے سے نشانہ بنایا۔   عالمی ادارے ہلال احمر نے اس بارے میں بتایا اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے چالیس  فلسططینی شہری زخمی ہو گئے ہیں۔ ان میں سے چار شدید زخمی ہیں۔

ہلال احمر کی طرف سے مزید بتایا گیا ہے کہ قابض فوج نے اپنے ساتھ لائی گئی ایمبولینس  کے طبی عملے کو فلسطینی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے سے روک دیا اور اپنی ہی ایک ایمبولینس پر بھی فائرنگ شروع کر دی۔

ایک اور واقعے کے دوران اسرائیلی قابض فوج نے متعدد فلسطین شہریوں کو اغوا کر لیا۔ یہ اغوا  کا واقعات مقبوضہ مغربی کنارے میں  اور مقبوضہ یروشلم میں پیش آئے۔ جبکہ نابلس میں قابض فوج نے حماس کے ایک سینئیر اہلکار غانم سوالمہ کو ان کے گھر واقع عسکر البلاد نامی گاوں سے اغوا کیا۔ اسرائیلی قابض فوج نے تلکرم کے علاقے  ازبت الجراد اور بیت لحم کے گاوں حسن گاوں پر بھی ایسی ہی  کارروائیاں کی ہیں۔            

مغربی کنارے میں العروب پناہ گزین کیمپ میں قابض گٓفوج کی کارروائی ہوئی تو تصادم شروع ہو گیا ۔ اس علاقے سے کسی گرفتاری کی اطلاع سامنے نہیں ائی ہے۔ البتہ مشرقی یروشلم میں دو نوعمر فلسطینیوں کو ان کے گھروں سے قابض اتھارٹی کی پولیس نے اٹھا لیا ہے۔ یہ واقعہ عیساویہ کے علاقے میں پیش آیا ہے۔ 

مختصر لنک:

کاپی