جمعه 02/می/2025

اسرائیلی قابض فوج نے اغوا کی سرگرمیاں شہروں اور دیہات میں جاری رکھیں

جمعہ 5-اگست-2022

اسرائیلی قابض فوج نے فلسطینی شہریوں کے اغوا کے لیے جمعرات کے روز بھی اپنی وحشیانہ سر گرمیاں جاری رکھیں۔  اس دوران صرف مغربی کنارے کے بہت سے گھروں میں چھاپے مار کر  متعدد فلسطینیوں کا اغوا کر لیا ۔

مغربی کنارے کے مقامی ذرائع کے مطابق قابض فوج نے بیت لحم  شہر  سمیت صوبے کے دوسرے علاقوں پر چڑھائی کر کے تین فلسطینیوں کو اغوا کیا۔  چھاپے کے دوران کئی گھروں کے دروازے توڑ کر زبردستی گھروں میں گھس گئی۔  

فلسطینیوں کے مکانات اور گھروں میں زبردستی گھسنے  کے زیادہ تر واقعات  جبل الموالح کے علاقے میں ہوئے، یہ علاقہ سنٹرل سٹی اور ضلع بیت لحم میں واقع ہیں۔ تاہم بعد میں اندازہ ہوا ہے کہ اسرائیلی فوج یہاں صرف ڈرانے اور دھمکانے کے حربے کے لیے گھروں میں گھسی تھی کیونکہ ان علاقوں سے کسی کو اٖغوا کیا نہ گرفتار کیا ۔

تاہم الخلیل کے علاقے میں اسرائیلی قابض فوج نے ایک نوجوان فلسطینی کو اغوا کر لیا اغوا کر لیا۔  یہ واقعہ سیلۃ الحارثیہ میں ہوا، جہاں قابض فوج مغوی فلسطینی کی کار بھی ضبط کر کے اپنے ساتھ لے گئی۔

مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی قابض فوج نے علاقے کے دیہات طعینک ، رمانہ، عین اور طیبہ میں اپنی نفری  کی موجودگی بڑھادی تھی ۔ اسی طرح قابض فوج نے نابلس شہر سے بھی دو نوجوانوں کو اغوا کیا ہے۔ جبکہ ایک اور نوجوان کو نور شمس پناہ گزیں کیمپ طولکرم سے اغوا کیا۔ 

مختصر لنک:

کاپی