اسرائیلی فوجی نے نابلس میں زعترہ چیک پوائنٹ پر ایک فلسطینی شہری کو مبینہ طور پر چاقو سے حملہ کا الزام لگا کر گولی مار دی۔
اسرائیلی فوج کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ ” چاقو اٹھائے ہوئے ایک فلسطینی کو اتوار کو گرفتار کیا گیا ہے۔ وہ شمال مغربی کنارے میں کفار تفوح (زعترہ چوکی) پر مامور ایک اسرائیلی فوجی پر حملے کی نیت سے آگے بڑھ رہا تھا۔”
تاحال مبینہ حملے سے کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔ فلسطینی زخمی شخص کے بارے میں بھی مزید کوئی خبر جاری نہیں کی گئی۔