اسرائیلی قابض فوج نے آج صبح شمالی مغربی کنارے میں نابلس کے جنوبی قصبے حوّارہ میں متعدد ذیلی شاہرات کو بند کر دیا۔
حوارہ کے میئر معین غامدی نے بتایا کہ اسرائیلی فوجی بلڈوزر نے قصبے کو مغربی دیہات سے ملانے والی ذیلی سڑکوں کو بند کر دیاہے، جس سے شہر میں لوگوں کی نقل و حرکت محدود ہو گئی۔
قابض فوج نے قصبے میں ایک مقامی عمارت کی چھت پر ایک فوجی بیرک بھی دوبارہ قائم کر دی ہے۔
اس سے قبل، مقامی باشندوں کی جانب سے قصبے کی مرکزی شاہراہ پر فلسطینی پرچم نصب کرنے پر فوج کی جانب سے گزشتہ ہفتے تعزیری اقدامات نافذ کیے گئےتھے۔