اسرائیلی قابض فوج نے مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں جمعرات کو علی الصبح 11 فلسطینی شہریوں کو گرفتار کیا۔
ایک بیان میں اسرائیلی فوج نے کہا کہ گرفتاریاں الخلیل، بیت لحم، طولکرم، سلواد، حبلہ، کفر قدوم اور شویکہ میں کی گئیں۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیلی قابض فوج نے طولکرم کے علاقوں پر حملہ کیا اور تین شہریوں (احمد الھمشری، سلام ابو شنب اور محمد ابولیفہ) کو ان کے گھروں سے اغوا کر لیا۔
قلقیلیہ کے مشرقی کفر قدوم قصبے میں چھاپوں کے دوران دو شہریوں محمد رجب جمعہ اور احمد عبدالفتاح جمعہ کو قیدی بنا لیا گیا۔
شمالی بیت لحم میں الخلیل اور عایدہ پناہ گزین کیمپ سے دو فلسطینیوں کو اغوا کیا۔
مشرقی بیت المقدس میں، اسرائیلی پولیس نے مسجد اقصیٰ کے جنوب میں واقع ضلع سلوان میں ایک نوجوان کو اس کے گھر میں توڑ پھوڑ کے بعد اغوا کر لیا۔