پنج شنبه 01/می/2025

حیفا: 16 سالہ فلسطینی نوجوان کی گرفتاری

ہفتہ 11-جون-2022

اسرائیلی قابض فوج نے ایک نو عمر فلسطینی کو اس وقت حراست میں لے جب وہ حیفا کے علاقے میں قائم کی گئی اسرائیلی نیول بیس میں داخل ہو گیا۔ یہ اطلاع عبرانی زبان کی ایک نیوز ویب سائٹ سے سامنے آئی ہے۔

ویب سائٹ نے ایک اسرائیلی فوجی ترجمان کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ سولہ سالہ فلسطینی نوجوان جمعرات کے فلسطینی روز نیول بیس کے اندر داخل ہو گیا تھا۔ جس کے بعد اسے گرفتار کر لیا گیا۔ نوجوان کا تعلق مغربی کنارے سے بتایا گیا ہے۔

گرفتاری کے بعد اس نوجوان کو ایک اسرائیلی عدالت میں پیش کیا گیا۔ عدالت نے اتوار کے روز تک اسے  مزید تفتیش کے لیے حراست میں رکھنے کی اجازت دے دی ہے۔

مختصر لنک:

کاپی