قابض اسرائیلی فوج کی طرف سے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کی گرفتاری مہم کو پاپولر فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین نے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتاریاں فلسطینیوں کی تحریک مزاحمت کو کمزور کر سکتی ہیں نہ دبا سکتی ہیں۔
اسرائیلی قابض فوج کی طرف سے فلسطینیوں کے گھروں پر چھاپے اور دھیشہ مہاجر کیمپ میں اندھا دھند گرفتاریوں سے فلسطینیوں کا جذبہ مزاحمت اور بڑھے گا۔
اپنے جاری کردہ بیان میں پاپولر فرنٹ فار لبریشن آف فلسطین نے یہ بھی کہا ہے کہ اسرائیلی فوج کی جب بھی ہمارے خلاف اور ہمارے عہدے داروں کے خلاف اس طرح کی کارروائیاں ہوں گی ہم ان کارروائیوں کے نتیجے میں پہلے سے زیادہ مضبوط ہو کر نکلیں گے۔ ہمیں گرفتاریوں سے کمزور کیا جاسکتا ہے نہ ہمارے جذبہ آزادی کو سرد کیا جا سکتا ہے۔
خیال رہے صبح سویرے قابض اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہید ایمن محیسن کے گھر پر بھی چھاپہ مارا جبکہ مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر بیت اللحم میں قائم دھیشہ مہاجر کیمپ میں وحشیانہ انداز میں شہید کی تصاویر کو پھاڑ دیا۔