جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی فوج اور پولیس کی کارروائیاں، نوجوان فلسطینی گرفتار

منگل 7-جون-2022

اسرائیلی پولیس کی جانب سے مقبوضہ یروشلم سے متصل دیہات میں آنسو گیس کی بد ترین شیلنگ کی وجہ سے  فلسطینی دیہاتیوں کو سانس لینے میں سخت دشواری  پیش آرہی ہے۔  اسرائیلی پولیس نے سلوان اور راس خمیس نامی دیہات پر چھاپے مارے ہیں اور اس دوران بغیر وقفے کے مسلسل شیلنگ کی ہے۔ تاکہ فلسطینی اپنے گھروں سے نکلنے پر مجبور ہو جائیں۔

مسلسل کی گئی شیلنگ کے نتیجے میں پورے علاقے میں زہریلی آنسو گیس پھیل گئی ہے اور شہریوں کا  دم لینا مشکل ہو گیا ہے۔ پولیس نے آنسو گیس کی متواتر شیلنگ کے علاوہ یہاں فائرنگ بھی کی ہے۔  اسی طرح کے ایک اور واقعے میں اسرائیلی قابض فوج نے ایک فلسطینی نوجوان کو رام اللہ سے گرفتار کر لیا ہے۔

 مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے اس 21 سالہ  نوجوان کا نام جہاد بیرات ہے۔ اس کی گرفتاری ایک فوجی چیک پوسٹ سے کی گئی ہے ، جو کہ کفر ملک نامی گاوں کے قریب ہے۔
 
دوسری جانب رام اللہ کے شمال مغرب میں واقع علاقوں نبی سالھ میں بھی اسرائیلی فوج کی کارروائیں کی اطلاعات ملی ہیں۔ اس دوران اسرائیلی فوج نے فائرنگ کرنے کے علاوہ آنسو گیس بم بھی استعمال کیے۔

 

مختصر لنک:

کاپی