پنج شنبه 01/می/2025

چھاپوں اور گرفتاریوں کی ایک اور مہم

بدھ 25-مئی-2022

اسرائیلی قابض افواج  نے بدھ کی صبح پورے مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر چھاپے مارے اور گرفتاریاں کیں۔ چھاپوں کے دوران کم از کم پانچ فلسطینیوں کو حراست میں لے کر نامعلوم حراستی مقامات پر منتقل کر دیا گیا۔
رام اللہ کے مغرب میں بیت سیرا قصبے میں دو نوجوانوں کو ان کے آبائی گھروں سے پکڑا گیا۔
مقبوضہ بیت المقدس میں اسرائیلی پولیس نے گھر پر دھاوا بولنے کے بعد ایک فلسطینی کو گرفتار کر لیا۔
الخلیل میں ایک سابق قیدی  کے گھر پر پرتشدد دھاوا بولا اور انہیں دوبارہ حراست میں لے لیا گیا۔ گھر کی تلاشی کے دوران میں خاصی تلخی پیدا ہوئی۔
ایک فلسطینی کو قلقیلہ میں اس کے آبائی گھر سے گرفتار کر لیا گیا۔
اسی طرح کے چھاپے بیت لحم کے گاؤں ام سلمونہ میں مارے گئے، جہاں متعدد مقامی مکانات پر دھاوا بول کر تلاشی لی گئی۔

مختصر لنک:

کاپی