جمعه 15/نوامبر/2024

مسجد اقصیٰ میں فلسطینی روزہ داروں پراسرائیل کی نئی پابندیاں

منگل 26-اپریل-2022

قابض اسرائیلی حکام نے سوموار کے روز مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے کے لیے آنے والے فلسطینی نمازیوں اور روزہ داروں پرنئی پابندیاں عاید کی ہیں۔ یہ پابندیاں ایک ایسے وقت میں عاید کی گئی ہیں جب  ستائیس رمضان المبارک کی تاریخ قریب آ رہی ہے۔

اسرائیلی پولیس کی طرف سے مسجد اقصیٰ کےنمازیوں پر نئی پابندیوں میں 50 سال سے کم عمرکے فلسسطینیوں پر بغیر اجازت کے قبلہ اول میں داخلے پر پابندی عاید کی ہے۔

اسرائیلی حکام کا کہنا ہے کہ 40 سے 50 سال کی عمرکے فلسطینیوں کےلیے مسجد اقصیٰ میں نماز کی ادائیگی کے لیے داخلے سے قبل اجازت لینا ہوگی۔ تاہم خواتین اور 12 سال سے کم عمر کے بچوں کو مسجد اقصیٰ میں داخلے کی مکمل اجازت ہے۔

13 سے 40 سال کی عمر کے فلسطینیوں کو 27 ویں شب مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی عاید کی گئی ہے۔ اس موقعے پرسخت سیکیورٹی چیک اپ کا فیصلہ کیا گیا۔

 

مختصر لنک:

کاپی