جمعه 15/نوامبر/2024

اسرائیلی وزیر کا فلسطینی فدائی حملہ آوروں کو سزائے موت دینے کا مطالبہ

جمعرات 7-اپریل-2022

اسرائیلی وزیر داخلہ امر بار لیو نے حال ہی میں متنازعہ بیانات کے دوران فلسطینی فائی حملہ آوروں کو گرفتار کرے انہیں پھانسی دینے کا مطالبہ کیا۔

عبرانی "چینل 14” نے "بار لیو” کے حوالے سے بتایا کہ گذشتہ ہفتے بنی براک آپریشن میں مارے جانے والے ایک پولیس اہلکار کے گھر کے دورے کے دوران انہوں نے کہا کہ فلسطینی گوریلا جنگجو ناقابل معافی ہیں، انہیں گرفتار کر کے قتل کیا جانا چاہیے۔

چینل نے کہا کہ وزیر نے اپنی پوزیشن 360 ڈگری تبدیل کی کیونکہ وزیر کو آباد کاروں پر حملوں کے بعد  دائیں بازو کے حلقوں کی طرف سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

بار لیوجو پہلے چیف آف اسٹاف، سیرت متاکل کے کمانڈر کے طور پر خدمات انجام دے چکے ہیں لیبر پارٹی کے رہنما ہیں۔ ان کے متنازعہ بیانات کے جواب میں قابض حکومت نے انہیں سیکیورٹی میں ہونے والی پیش رفت پراجلاس نہ بلانے کا فیصلہ کیا۔

مختصر لنک:

کاپی