جمعه 02/می/2025

رواں سال کی پہلی سہ میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں 1400 فلسطینی گرفتار

ہفتہ 2-اپریل-2022

فلسطینی قیدیوں کے امور کی اتھارٹی میں مطالعہ اور دستاویزی یونٹ کے سربراہ عبدالناصر فروانہ نے کہا ہے کہ قابض اسرائیلی  فوج نے رواں سال 2022 کی پہلی سہ ماہی میں تقریباً 1400 فلسطینیوں کو گرفتار کیا۔

فروانہ نے جمعہ کو ایک مختصر پریس بیان میں کہا کہ یہ پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں سات فیصد اضافہ ہے۔

عام طور پر اسرائیلی فوج فلسطینی کارکنوں کے گھروں پر رات کے وقت چھاپے مار کر ان کی گرفتاریاں کرتی ہے اور انہیں تفتیشی مراکز یا جیلوں میں منتقل کرنے سے پہلے مقبوضہ علاقوں میں قائم حراستی مراکز میں منتقل کیا جاتا ہے۔

قابض جیلوں میں فلسطینی قیدیوں کی تعداد تقریباً چار ہزار 500 ہے جن میں 34 خواتین قیدی، 180 نابالغ بچے اور تقریباً 500 انتظامی قیدی شامل ہیں۔

مختصر لنک:

کاپی