اسرائیلی قابض فوج (آئی او ایف) نے جمعہ کی صبح مغربی کنارے کے علاقے جنین میں گھس کر کم از کم پانچ فلسطینیوں کو گرفتار کر لیا۔
گرفتاریاں قباطیہ اور برقین قصبوں میں اسرائیلی فوجیوں کی جانب سے متعدد مقامی گھروں میں چھاپہ مار سرگرمی کے بعد کی گئیں، جس کے نتیجے میں پرتشدد جھڑپیں شروع ہو گئیں۔
اسرائیلی ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ چھاپوں کے دوران آئی او ایف کے فوجیوں پر گولہ باری ہوئی۔
اسی طرح الخلیل میں آئی او ایف نے دھاوا بولا اور متعدد فلسطینی گھروں کی تلاشی لی۔ تاہم وہاں کسی گرفتاری کی تاحال کوئی اطلاع نہیں۔
آئی او ایف کے فوجی اکثر مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں فلسطینیوں کے خلاف حراستی چھاپے مارتے اور یہ دھمکی دیتے ہیں کہ وہ مطلوب فلسطینیوں کو گرفتار کر سکتے ہیں۔
گزشتہ ماہ مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج اور یہودی آباد کاروں کے حملوں کے نتیجے میں 6 فلسطینی شہید اور 719 زخمی ہوئے تھے۔