مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی غاصب فوج نے کئی فلسطینی شہریوں کو حراست میں لے لیا۔ صہیونی فوج کی یہ ظالمانہ کارروائی پیر کی صبح اور گذشتہ روز دیکھنے میں آئی۔
ادھر قلقيلیہ شہر میں عارضی چوکی کے قریب ایک نوجوان کو گرفتار کیا گیا ہے۔ الخلیل کے شمالی قصبے بیت امّر میں دو نوجوانوں کو ان کے گھر سے اٹھا لیا گیا۔
الخلیل ہی میں الجلدہ کے علاقے اور رام اللہ کے علاقے عابود میں گھروں میں چھاپے مارے جا رہے اور نوجوانوں کو اٹھایا جا رہا ہے۔
نابلس کے دیہاتوں زَیتا اور بَیتا میں بھی مختلف معاندانہ سرگرمیاں دیکھنے میں آ رہی ہیں۔ قید و بند کا سلسلہ جاری ہے۔
جنین پناہ گاہ سے دو نوجوانوں کو اُن کے گھر میں گھس کر پکڑا گیا ہے۔
مغربی کنارے کے مختلف علاقوں میں بھی گھروں میں چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ یہاں تاحال کسی گرفتاری کی اطلاع نہیں۔
بیت اللحم کے کئی مظلومین کو تفتیش کے جاں گسل مراحل سے گزارا جا رہاہے۔ ذہنی و جسمانی تشدد روا رکھا جاتا ہے۔
شیخ جراح کی بستی اور باب العامود کے علاقے سے اتوار کو تین نوجوانوں کو گرفتار کیا گیا۔
جہاں بڑے ظلم سہہ رہے وہیں نوخیز بھی ابتلا کا شکار ہیں۔ ایک فلسطینی پھول کو باب العامود میں اپنے وطن کا پرچم لہرانے پر زد وکوب کیا گیا۔