شنبه 16/نوامبر/2024

یکجہتی کارکنوں کی غرب اردن میں زیتون کی شجر کاری

ہفتہ 5-فروری-2022

کل جمعہ کو فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کرنے والے درجنوں کارکنوں نے فلسطینی شہریوں کے ساتھ، نابلس (مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی حصے میں) کے جنوب میں واقع قصبے "بورین” میں زیتون کے درخت لگانے میں حصہ لیا۔

مقامی ذرائع نے بتایا کہ  تقریباً 300 شہریوں، غیر ملکی یکجہتی کے کارکنوں، "پیس ناؤ” تحریک کے کارکنان اور "کنیسٹ” کےعرب اراکین نے درخت لگانے میں حصہ لیا۔

ذرائع نے بتایا کہ قابض فورسز نے یکجہتی بسوں کو "بورین” پہنچنے سے روکا لیکن انہوں نے شرکت پر اصرار کیا اور خراب موسم اور شدید بارش کے باوجود پیدل قصبے میں داخل ہوئے۔

رپورٹر نے نشاندہی کی کہ "گیوات رونین” چوکی پر قابض افواج اور آباد کاروں کو علاقے میں وسیع پیمانے پر تعینات کیا گیا تھا جو کہ یکجہتی کے کارکنوں کو گیوات رونین کی چوکی سے ملحقہ زمینوں پر کاشت کرنے کے لیے پیش قدمی کو روکنے کی کوشش کر رہے تھے۔

"بورین” گاؤں "براخا”، "اروسی” اور "یتزہار” کی بستیوں سے گھرا ہوا ہے۔ اس کے علاوہ متعدد فوجی چوکیاں بھی ہیں۔ ان سے آباد کاروں کی دراندازی کا مسلسل سامنا رہتا ہے۔

عبرانی ویب سائٹ Ynet نے گزشتہ رات اطلاع دی ہے کہ امریکہ نے اسرائیل کو داعش کے رہنما ابو ابراہیم القریشی کے قتل کے خصوصی فوجی آپریشن کے بارے میں پیشگی اطلاع دی تھی۔

مختصر لنک:

کاپی