فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں یہودی شرپسندوں نے فلسطینیوں کے زیتون کے ایک باغ پر حملہ کرکے تین سو قیمتی اور پھل دار پودے تلف کردیے۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے غرب اردن کے شمالی شہر نابلس کے مغربی میں دیر شرف کے مقام پر فلسطینیوں کے زیتون کے باغات پرحملہ کردیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے دیر شرف کے مقام پر عبدالرحیم سلیمان عنتری ، عبدالحمید عوض عنتری اور غازی فارس عنتری کے باغات پرحملہ کرکے زیتون کے تین سو پودے تلف کردیے
ذرائع نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں کی طرف سے ان کے باغات پر یہ چند ہفتے کےدوران دوسرا حملہ ہے جس میں اب تک زیتون کے 600 پھل دار پودے تلف کیے جا چکے ہیں۔
دیر شرف کے قریب شافی شمرون نامی ایک یہودی کالونی ہے جو 400 دونم کے رقبہ غصب کرکے اس پر تعمیر کی گئی ہے۔
دیر شرف کی اراضی پر یہودی آباد کاروں نے 2000 میں یہودی کالونی تعمیر کی گئی اور اس وقت 200 دونم اراضی غصب کی گئی تھی۔