فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں فلسطینیوں نے یہودی آباد کاروں کی گاڑی پر پٹرول بم حملہ کیا جس کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا تاہم اس حملے میں کسی یہودی آباد کار کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی۔
عبرانی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہودی فلسطینی شہریوں نے تفوح اور مجدالیم یہودی کالونیوں کے قریب آباد کاروں کے گاڑیوں پر سنگ باری کی اور ان پر پٹرول بم حملے کیے۔
ذرائع نے بتایا کہ فلسطینیوں کے پٹرول بم سے حملے میں یہودی آباد کاروں کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔
ادھر ایک دوسری پیش رفت میں یہودی آباد کاروں کے ایک گروپ نے فلسطینی صحافیوں پر حملہ کیا۔ ان صحافیوں کو اس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ وسطی فلسطین میں وادی اردن میں یہودی آباد کاروں کی انتقامی کارروائیوں کی تصاویر بنا رہے تھے۔
مقامی فلسطینی ذرائع کے مطابق یہودی آباد کاروں اور اسرائیلی فوج کے حملے میں رام اللہ میں بیتن کے مقام پر تین فلسطینی صحافی زخمی ہوگئے۔