جمعه 15/نوامبر/2024

وادی اردن میں آباد کاری کے غیر مسبوق منصوبے کی منظوری

ہفتہ 25-دسمبر-2021

عبرانی اخبار ’اسرائیل ہیوم‘ نے جمعہ کو بتایا ہے کہ قابض اسرائیلی حکومت اگلے اتوار کو اپنے ہفتہ وار اجلاس کے دوران گولان کی پہاڑیوں میں بستیوں کو دوگنا کرنے اور اسرائیلیوں کو ان علاقوں میں رہنے کی طرف راغب کرنے کے ایک غیر مسبوق منصوبے کی منظوری دے گی۔

اخبار کے مطابق قابض حکومت اگلے اتوار کو گولان کی پہاڑیوں میں کبوتز میوو ہاما (یا میوو شما) میں اس منصوبے کی توثیق کرنے کے لیے اپنا اجلاس منعقد کرے گی جس میں تقریباً ایک ارب شیکل کی سرمایہ کاری کی جائے گی اور زیادہ تر حکومتی وزارتیں اس میں شرکت کریں گی۔

اخبار کے مطابق اس منصوبے میں بنیادی ڈھانچے کی ترقی، نئے آبادکاری محلوں کا قیام، 2000 ملازمتیں فراہم کرنا اور گولان کی پہاڑیوں کو قابل تجدید توانائی کی ٹیکنالوجیز کا دارالحکومت بنانا شامل ہے۔

اخباری رپورٹ کے مطابق اس منصوبے میں رہائش کے لیے 576 ملین شیکل مختص کیے جائیں گے، جبکہ 3300 رہائشی یونٹس کی تعمیر کی بھی منظوری دی جائے گی۔ جسے اسرائیل نے "گولان کا دارالحکومت” قرار دیا ہے۔ اس کے علاوہ گولان کی علاقائی کونسل میں مزید 4000 یونٹس تعمیر کیے جائیں گے۔

مختصر لنک:

کاپی