صدر تبون نے فلسطینی اتھارٹی کے صدر محمود عباس کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ یہ فیصلہ "الجزائر کی انقلابی تاریخ اور مجموعی طور پر الجزائر کے عوام کے پختہ عزم کی تکمیل کے لیے ہر حال میں فلسطینی کاز کی حمایت کرنے کی مساعی کا حصہ ہے۔”
الجزائر مارچ 2022 میں عرب لیگ کے سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔فلسطینی کاز کو اس اہم تقریب کی ترجیحات میں سرفہرست رکھنے کی کوشش کر رہا ہے۔
الجزائری صدر نے مزید کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ 2002 کے عرب امن اقدام پر اجتماعی طور پر دوبارہ عمل پیرا ہونے کے ذریعے فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت کے بارے میں ایک متحد اور مشترکہ موقف کو قائم کرنا ان کی عرب لیگ کے فورم پر مساعی کا حصہ ہوگا۔
سرکاری الجزیرہ ٹی وی چینل نے رپورٹ کیا کہ صدرتبون اور محمود عباس نے الجزائر میں فلسطینی دھڑوں کے لیے ایک جامع سمپوزیم کی میزبانی کرنے پر رضامندی ظاہر کی ہے۔