جمعه 15/نوامبر/2024

فلسطینی اسیر113 روزہ بھوک ہڑتال قابض دشمن پر فاتح

جمعہ 12-نومبر-2021

کل جمعرات کو قیدیوں کے انفارمیشن آفس کے ڈائریکٹر ناہد الفاخوری نے اعلان کیا کہ اسرائیلی جیل میں انتظامی قید کے خلاف بہ طور احتجاج مسلسل 113 دن تک بھوک ہڑتال کرنے والے مقداد القواسمی نے دشمن پر بھوک ہڑتال کے ذریعے فتح حاصل کرتے ہوئے رہائی حاصل کرلی ہے۔

الفاخوری نے مختصر بیانات میں اس بات کی تصدیق کی کہ قدس پریس نے قیدی مقداد القواسمی کو اگلے فروری میں رہا کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔ حماس کی اسیر قیادت اور اسرائیلی حکام کے طویل مذاکرات کے بعد القواسمی نے بھوک ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کیا۔ دوسری طرف قابض حکام نے اسیر القواسمی کی قید کی سزامیں مزید توسیع نہ کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

حماس کے قیدیوں کے لیے سپریم لیڈر شپ کمیٹی کے سربراہ سلامہ القطاوی، اور باڈی کے خارجہ امور کے اہلکار مصعب ابو شخیدم نے بہادر قیدی مقداد القواسمی سے ملاقات کی اور ان کی صحت دریافت کی۔

گذشتہ جمعرات کو اسرائیلی استغاثہ نے قواسمی کے خلاف انتظامی حراست کا حکم جاری کیا اور انہیں کابلان اسپتال کے انتہائی نگہداشت یونٹ سے راملہ جیل کلینک منتقل کر دیا۔

مختصر لنک:

کاپی